ابن حنبل انٹرنیشنل ٹرسٹ
کے تحت چلنے والے ادارے
اس میں بیرونی شہروں اور دیہاتوں کے طلبہ زیر تعلیم ہیں شعبہ حفظ القرآن اور درس نظامی اور سکول کی تعلیم کی کلاسز جاری ہیں ۔اساتذہ کی ٹیم ہمہ وقت طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے جامعہ میں موجود ہے ۔
طلبہ کے کھانے ،رہائش اور علاج و معالجہ کے اخرجات جامعہ ذمے ہیں ہیں۔
اس کے تحت کئی ایک آن لائن کلاسز جاری ہیں
ابن حنبل آن لائن یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ
جنوری 2016سے اس کا افتتاح کیا گیا اور ایک سال میں درج ذیل کورسز کروائے گئے
دورہ علوم حدیث
دورہ عقیدہ
دورہ نحو
دورہ دفاع صحابہ
دورہ دفاع حدیث
دورہ تفسیر جاری ہے
دورہ سنن الترمذی شروع کیا جارہاہے.
ان شاء اللہ جلد ہی دورہ صحیح بخاری بھی شروع کیا جائے گا .
یہ جان کر احباب کو خوشی ہو گی کہ ھمارےبعض دورہ جات کا دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جاتا ہے .
اور کئی ممالک سے مردو خواتین ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں .اللہ تعالی قبول فرما لے آمین
نوٹ:اب دورہ جات کے لیے کئی ایک قابل شیوخ کرام کو مقرر کیا گیا ہے .
فائدہ:کورسز کے علاوہ ھمارا آن لائن فتاوی بھی کئی سالوں سے فعال ہے .آپ تنگ کیے بغیر ھم سے رابطہ کرسکتے ہیں
سکائپ:ibrahim.alhusainwy
وٹس اپ:00923024056187
ای میل:ialhusainwy@gmail.com
تنبیہ: اگر کسی وقت جواب میں تاخیر ہو تو عذر سمجھ کر معاف کردیا کریں اور دینی کثرت مشاغل کا سبب تصور کیا کریں
.دعا: اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو اور دینی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین
دورہ جات کی فیس:ان اجری الا علی اللہ کے تحت اس کی مزدوری اللہ تعالی سے لینی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمدللہ نادر و نایاب کتب شائع کی جاتی ہیں ابھی تک درج ذیل کتب شائع کی جا چکی ہیں ۔
رسالہ نجاتیہ لفاخر زائر الہ آبادی
اصول السنہ للحمیدی
مجموعہ مقالات اصول السنہ لامام احمد بن حنبل
عقیدۃ السلف واصحاب الحدیث لامام الصابونی
تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط لابراہیم بن بشیر الحسینوی
نصیحتیں میرے اسلاف کی لابراہیم بن بشیر الحسینوی حصہ اول
نکاح و طلاق کے اصول و ضوابط لاحسان الحق ھاشمی
شرعی احکام کا انسائیکلو پیڈیا لابراہیم بن بشیر الحسینوی
بالوں کا معاملہ لابراہیم بن بشیر الحسینوی ناشر مسلم پبلی کیشنز
خرید و فروخت سے پہلے پچاس بنیادی اصول لابراہیم بن بشیر الحسینوی
اور درج ذیل کتب زیر طبع ہیں
بدیع التفاسیر از شیخ العرب والعجم بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ
منحۃ الباری شرح صحیح البخاری من افادات شیخ الاسلام حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ مرتب تلمیذ الشیخ ,شیخ الحدیث محمد رمضان السلفی حفظہ اللہ
مترجم الابانہ عن اصول الدیانہ لامام اشعری رحمہ اللہ .
مکاتیب نزیریہ لسید محمد نذیرحسین محدث دہلوی
تاریخ اہل الحدیث لشیخ احمد دہلوی مدنی رحمہ اللہ
۔
کفالۃ الیتامی
ا سی طرح بعض غریب اور یتیم بچوں کی کفالت بھی کرنے کی اللہ تعالی توفیق دیتا رہتا ہے ۔
اس وقت الہ آباد سے ایک باجی صاحبہ کے خاوند محنتی مزدوری کرتے تھے وہ اچانک وفات پاگئے ان کے پانچ بچےہیں
ان کی کفالت الحمدللہ جاری ہے ۔جامعہ میں زیر تعلیم بعض یتیم بچوں کی مکمل کفالت بھی کی جاتی ہے
اس شعبہ کی تفصیلات کے لیےا س پر کلک کریں
اس شعبہ کی تفصیلات کے لیےا س پر کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئر مین ابن حنبل انٹر نیشنل ٹرسٹ
محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
0092 3024056187وٹس اپ
No comments:
Post a Comment