Thursday 23 February 2017

نیا پروجیکٹ :شرح صحیح البخاری للشیخ المحدث النقاد عبدالرحمن الضیاء حفظہ اللہ


استاد محترم موجودہ دورکے بہت بڑے محدث ہیں ۔اللہ تعالی نے ہر فن میں رسوخ عطافرمایا ہے ۔وہ جہاں حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ اور حافظ عبدالمنان محدث نورپوری رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں وہاں انھوں نے عرب کے کبار محدثین( جن امام ناصر الدین البانی رحمہ اللہ بھی ہیں) سے بھی استفادہ کیا ہے ۔الحمدللہ ۔
شیخ محترم اب تک کئی بار صحیح بخاری پڑھا چکے ہیں ۔اللہ تعالی کی خاص توفیق سے بندہ ناچیز نے اپنے بھتیجے مولانا احسان یوسف الحسینوی حفظہ اللہ کو شیخ صاحب کے پاس جھنگ صحیح بخاری پڑھنے کے لیے بھیجا اور ساتھ تنبیہ کی کہ مکمل بخاری ریکارڈ کرنی ہے ۔انھوں نے ایسا ہی کیا ۔
شیخ محترم نے نہایت تفصیل کے ساتھ صحیح بخاری کے ایک ایک لفظ پر محدثانہ اور فقیہانہ بحث کی ۔جو مکمل ریکارڈنگ کی صورت میں ہمارے پاس محفوظ ہے ۔اور اس کو شائع کرنے کا عزم مصمم ہے ۔ان شاء اللہ ۔ایک مستقل ٹیم اس کام پر لگادی ہے ۔امید واثق ہے کہ پانچ ماہ میں یہ شرح رجسٹروں پر منتقل ہو جائے گی پھر اس کی کمپوزنگ اور طباعت کے مراحل شروع کئے جائیں گے ان شاء اللہ ۔یہ شرح دس سے زیادہ جلدوں پر مشتمل ہو گی ۔تمام قارئین سے ہمارے اس عظیم پروجیکٹ کے لیے خصوصی دعاکی گزارش ہے کہ اللہ تعالی ہم جیسے ناتواں اور کمزور بندوں سے یہ عظیم خدمت لے لے اور اس کے اخراجات( لاکھوں روپے کا بجٹ )خزانہ غیب سے مہیا فرمائے ۔آمین
آپ کی دعاؤں کا محتاج :محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی 

No comments:

Post a Comment