Tuesday, 22 March 2016

جامعہ امام احمد بن حنبل اہل حدیث سٹی قصور کی مارچ 2016 ء کی رپورٹ



رئیس الجامعہ کے قلم سے ۔۔۔!
علوم اسلامیہ: درس نظامی کی منظم طریقے سے دو کلاسیں جاری ہیں دینی اور عصری تعلیم کا حسین امتزاج ہے ،اعدادی کلاس میں داخلہ جاری ہے تین طلبہ اس کلاس میں نئے داخل ہوچکے ہیں۔
طہارت ورکشاپ برائے خواتین:اس ماہ ہم نے چھبر اور گئی جاموں والا میں خواتین کو طہارت کے موضوع پر ورکشاپ کروائی گئی اس کے لیے ہم نے تعلیم یافتہ معلمات کی خدمات حاصل کر لی ہیں ورکشاپس ہر اتوار مختلف مقامات پر ہورہی ہیں۔ اس شعبہ کی مدیرہ:بنت سیف اللہ ہیں ۔ 
عمرہ کی سعادت :مدیر شعبہ جالیات عمرہ کی سعادت سے خیرو عافیت کے ساتھ۲۸ مارچ کوواپس پہنچ جائیں گے ۔مدیر شعبہ جالیات :محمد آصف سلفی 0300.0334.0342.4303536
زائرین جامعہ :کراچی سے فضیلۃ الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ جامعہ میں تشریف لائے ۔اورانھوں نے جامعہ کے شیوخ کے ساتھ میٹنگ کی اور تاثرات بھی قلم بند کیے ۔فجزاہ اللہ خیرا
نشر واشاعت :امریکہ میں مقیم ہمارے فاضل شاگرد فضیلۃ الشیخ محمد ظہور خاں حفظہ اللہ کی کتاب (متن آیات الاحکام)فقہی ترتیب پر ،زیر طبع ہے۔ہم نے اس ماہ استاد محترم حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی تحقیق و شرح کے ساتھ تین کتب انگریزی میں پی ڈی ایف میں شایع کیں ان کا انگلش میں ترجمہ امریکہ میں مقیم ہمارے فاضل شاگرد فضیلۃ الشیخ رضا حسن حفظہ اللہ نے کیا فجزاہ اللہ خیرا ۔۱:جزء رفع الیدین للبخاری ۲:نصر الباری فی تحقیق جزء القراء ۃ للبخاری ۳:جزء علی بن محمد الحمیری ۴:اورہمارے فاضل شاگرد نے امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب الاربعین فی التصوف ،علامہ عبدالرحمن بن یحیی المعلمی الیمانی رحمہ اللہ کی تحقیق کے ساتھ ،کا بھی انگلش میں ترجمہ کیا اس کو بھی شایع کیا گیا۔ ہماری تمام مطبوعات حاصل کرنے کے لیے ہمارے بلوگ کا وزٹ کریں۔
نوٹ:جامعہ کی اپنی ذاتی بلڈنگ نہیں ہے ،جامعہ کو اپنی زمین کی فوری اشد ضرورت ہے، مخیر حضرات توجہ فرمائیں ۔
آپ کی دعاؤں کا محتاج :ابراہیم بن بشیر الحسینوی رئیس جامعہ امام احمدبن حنبل اہل حدیث سٹی قصور 0302.0323.4056187 بلوگ:mtaipk.blogspot.com
فیس بک:جامعہ ابن حنبل قصور .ای میل:ialhusainwy@gmail.com
سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم ،انگلینڈ،لاہور
مطبوعات ادارہ: ۱:رسالہ نجاتیہ از امام محمد فاخر زائر الہ آبادی رحمہ اللہ ۔حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ اس کتاب کے مقدمہ میں لکھتے ہیں کہ اس ایڈیشن کی خصوصیت یہ ہے کہ اس رسالے کی تحقیق و شرح بھی کر دی گئی ہے۔ یوں یہ نہایت فاضلانہ کتاب مزید محقق اور مشرح (خوب مدلل اور واضح)ہو گئی ہے ۔تحقیق و شرح کا یہ محنت طلب کام دو فاضل شخصیتوں کا مرہونِ منت ہے۔مولانا محمدابراہیم بن بشیر الحسینوی دوسرے،ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہمااللہ تعالی ۔یہ رسالہ سلفی عقائد کی وضاحت میں، جو عقائد قرآن و حدیث ہی ہیں،گو مختصر ہے مگر بغایت مفید اور بقامت کہتر،بقیمت بہترکا مصداق ہے۔
۲:اصول السنہ للحمیدی۔امام حمیدی کا عقیدہ و منہج جو انہوں نے اصول السنۃ میں بیان کیا ہے وہی آج اہل الحدیث کا عقیدہ و منہج ہے ،یہ رسالہ چند اصول عقائد پر مشتمل ہے ان اصولوں کی قرآن وحدیث اور سلف کے اقوال سے مدلل شرح بھی کر دی گئی ہے ۔ہماری کتب ہر سلفی مکتبہ پر دستیاب ہیں ۔ہمارے ڈسٹری بیوٹر مسلم پبلی کیشنز اور کتاب سرائے لاہور ہیں
زیر طبع کتب :۱:مجموعہ مقالات اصول السنۃ لامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اس کتاب میں امام احمد رحمہ اللہ کے اصول السنہ کے موضوع پر پانچ نادر رسائل کا ترجمہ تحقیق اور شرح کی گئی ہے۔۲:عقیدۃ السلف وا صحاب الحدیث للصابونی ،اس قیمتی کتاب کا سلیس ترجمہ ،تحقیق اور مدلل شرح کی گئی ہے ۔ 
آپ کی دعاؤں کے محتاج :


ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری رئیس سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ 
ابراہیم بن بشیر الحسینوی مدیر سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ 

No comments:

Post a Comment