ہر انسان کو روزانہ کئی بار تجارت سے واسطہ پڑھتا ہے لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ اکثر مسلمانوں کو اسلامی تجارت کے اصولوں کا علم ہی نہیں ، بس جس طرح معاشرے میں تجارت ہورہی ہے وہ بھی ان کی تقلید میں تجارت کرتا رہتا ہے زندگی کا بیشتر حصہ حرام اور ناجائز قسم کی تجارت کرتا رہاہے بیس تیس سال بعد جب اسے علم ہوتا ہے کہ یہ تو کام ہی ناجائز تھا تب پریشان ہوتاہے ۔ اس لیے ہم نے امت مسلمہ کی خیر خواہی کے لیے تجارت کورس ترتیب دیا ہے اس سے استفادہ کا طریقہ درج ذیل ہے ۔
۱: ہم نے صحیح البخاری اور بلوغ المرام کی کتاب البیوع کا سلیس اردو ترجمہ اور شرح ریکارڈنگ میں پیش کردی ہے ان تمام لیکچروں کو سنا جائے ۔
۲: تجارت کی مختلف قدیم اور جدید صورتوں کے متعلق کئی ایک اہل علم کے علمی و تحقیقی لیکچر بھی جمع کردیے ہیں ۔
۳: تجارت پر اہم کتب جو پی ڈی ایف میں مہیا کرنے کی کوشش کی ہے تا کہ ان کا مطالعہ کیا جاسکے ۔
۴: تجارت کے کورس کی مدت ۵ ماہ مقرر کی گئی ہے، کورس کے دوران کسی بھی قسم کا اشکال ہو تو ہم سے 03024056187پر واٹس اپ یا کال کے ذریعےحل کروایا جاسکتا ہے۔
۔خود بھی فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوست احباب کو بھی اڈمیشن کی دعوت دیں
الداعی الی الخیر :
انتظامیہ ابن حنبل اوپن یونیورسٹی
No comments:
Post a Comment