Thursday 8 August 2019

صحیح بخاری کا مکمل صحیح نام کیا ہے ؟

صحیح بخاری کامکمل صحیح نام کیا ہے ؟ ابوسفیان
جواب:
اس کا مشہور نام جو حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے اور وہاں سے ہی بے شمار عربی اور اردو کتب میں نقل کیا گیا ہے وہ ہے :الجامع الصحیح المسند المختصر من امور رسول اللہ ﷺ وسننہ وایامہ ۔(ھدی الساری:ص۶)یہی نام طاہر الجزائری (توجیہ النظر ص۲۲۰)علامہ جمال الدین قاسمی (حیاۃ البخاری ص۱۲)وغیرہ نے بھی نقل کیا ہے جو کہ درست نہیں ۔
بلکہ اس کے برعکس حافظ نووی نے اس کا نام اس طرح لکھا ہے اور دلائل کی روشنی میں یہی صحیح ہے :الجامع المسند الصحیح المختصر من امور رسول اللہ ﷺ وسننہ وایامہ (تھذیب الاسماء واللغات للنووی:ج۱ص۷۳)یہی نام ابن رشید السبتیی الاندلسی (افادۃ النصیح فی التعریف بسند الجامع الصحیح ص۱۶)اور علامہ عینی (عمدۃ القاری:ج۱ص۵)نے لکھا ہے۔
ان کے علاوہ کئی ایک اہل علم نے اسی نام کو ثابت کیا ہے مثلا
برھان الدین الابناسی (الشذ الفیاح ص:۹۴)
سراج الدین انصاری(المقنع ص:۷۴)
محمد بن خیر الاموی (روایات و نسخ الجامع ص:۱۵ از:دکتور محمد بن عبدالکریم بن عبیداستاد ام القری مکہ مکرمہ)
دکتور حاتم شریف العونی (مصادر السنۃ ص:۷)
دکتور حمزہ ملیباری (عبقریۃ الامام مسلم ص:۶)
دکتور نورالدین عتر نے بھی اسی نام کو صحیح ثابت کیا ہے ۔(الامام الترمذی والموازنۃ بین جامعہ و بین الصحیحین لنور الدین عترص۴۱،منھج النقد فی علوم الحدیث ص:۲۵۳)اور یہی تحقیق ابوغدہ حنفی صاحب نے پیش کی ہے بلکہ انھوں نے تو قدیم دو قلمی نسخوں سے بھی یہی نام ثابت کیا ہے ۔دیکھئے(تحقیق اسمی الصحیحین واسم جامع الترمذ ی لابی غدہ)

No comments:

Post a Comment