Thursday, 31 October 2019

ابن حنبل اوپن یونیورسٹی ایک معیاری دانش کدہ


ابن حنبل اوپن یونیورسٹی ایک معیاری دانش کدہ



ابن حنبل اوپن یونیورسٹی ایک معیاری دانش کدہ

سائنس اور ٹکنالوجی کے دور میں کسی کا ناخواندہ رہنا اتنا ہی معیوب  ہےجتنا کہ مردوں کا چوڑیاں پہننااور دین اسلام تو اپنی ابتداء سے ہی لوگوں کو تعلیم پر ابھارا ہے ۔ بغیر تعلیم کے نہ دین پر عمل کیا جاسکتا ہے ، نہ اچھے برے میں تمیز کی جاسکتی ہے اور نہ ہی پاگیزہ زندگی سے لطف اندوز ہواجاسکتا ہے ۔
معاشی مسائل، مصروفیات،فاصلے اور درازی عمر تعلیم کے حصول میں کل بھی رکاوٹ تھے اور آج بھی بیشتروں کے لئے موانع تعلیم میں سے ہیں ۔ ایسے حالات میں فاصلوں اورعمر کے امتیاز سے اوپر اٹھ کر گھر بیٹھے معیاری اصولوں پر قائم ابن حنبل اوپن یونیور سٹی سے کتاب وسنت کی تعلیم حاصل کریں ۔مردوں کے ساتھ بطور خاص خواتین کے لئے منفرد تحفہ ہے، ان کے لئے اس میں گھروحیات کی رونق اور پارک وبازار کی سیروتفریح کے فتنے سے نجات ہے۔
عوام  سے میری گزارش ہیکہ  اس ادارے سے جڑیں ، دوسروں کو مربوط کریں اوراس کی بنیادی ضروریات کی تکمیل میں شریک ہوکر عنداللہ اجرعظیم کے مستحق ہوں ۔  
ادارہ کا خیرخواہ
مقبول احمدسلفی
دفترتعاونی برائے دعوت وارشاد شمالی طائف(مسرہ) سعودی عرب     

ابن حنبل اوپن یونیورسٹی

الحمدللہ ابن حنبل اوپن یونیورسٹی کے تحت کئی ممالک میں دینی علوم و فنون کی کلاسز جاری ہیں ۔پاکستان میں مکمل درس نظامی جاری ہے باقاعدہ وفاق المدارس السلفیہ کے امتحان بھی دیتے ہیں ۔ ہماری یونیورسٹی میں نصابی کتب گھر میں بھیجی جاتی ہیں ،اسائنمنٹ بھی اور روزانہ کلاسز بھی ہوتی ہیں۔ جن کے پاس نیٹ کی سہولت نہیں ہے انھیں کورس کی سی ڈیز 
بھی بھیجی جاتی ہیں ۔
رابطہ
+923024056187

Thursday, 8 August 2019

مولانا اسماعیل حلیم بازید پوری ثم حسینوی حفظہ اللہ

آپ اصلا بازید پور کے تھے ۔مولانا عبدالرحیم حسینوی رحمہ اللہ کا نام سن کر ان سے دینی تعلیم پڑھنے کے لیے حسین خانوالا ہٹھاڑ میں تشریف لائے ان سے کئی سال پڑھا پھر 1961,1962میں حافظ عبدالرحیم محدث حسینوی رحمہ اللہ نے انھیں رقعہ لکھ کردیا کہ یہ رقعہ جامعہ سلفیہ کے بانی مولانا اسحاق چیمہ کو دکھانا وہ آپ کو داخلہ دے دیں گے ،ایسے ہی ہوا جب آپ نے انھیں محدث حسینوی رحمہ اللہ کا رقعہ دکھایا تو اسحاق چیمہ صاحب کہنے لگے :اے اللہ کے بندے تو نے شیخ حسینوی صاحب کو کیوں تکلیف دی بس میرے سامنے ان کا نام لے لیتے اتنا ہی کافی تھا ۔اللہ اکبر
مولانا اسماعیل حلیم حفظہ اللہ نے مجھے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہمیں مولانا اسحاق چیمہ رحمہ اللہ خود کھانا کھلایا کرتے تھے۔اور کہا جن دنوں میں نے حافظ محدث گوندلوی رحمہ اللہ سے صحیح بخاری پڑھی اس وقت سخت سردی تھی محترم حافظ صاحب اپنے چاروں طرف تکیے لگا کر بیٹھ جاتے تھے اورسردی سے بچاؤ کے لیے کئی قمیضیں پہنتے تھے ۔ہم صحیح بخاری کے اوراق بھی خود پلٹتے تھے ۔اس وقت بیس کے قریب طلبہ صحیح بخاری کی کلاس میں تھے ۔اور کہنے لگے کہ حافظ صاحب کی شان ہی الگ تھی ۔
آپ نے مولانا عبدالرحیم حسینوی صاحب سے کئی سال استفادہ کیا پھر جامعہ محمدیہ اوکاڑہ چلے گئے کچھ عرصہ وہاں ٹھہرے پھر وہاں سے جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا رخ کیا وہاں  صحیح بخاری ،صحیح مسلم اور موطا امام مالک حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ سے پڑیں ۔جامعہ کے بانی مولانا اسحاق چیمہ رحمہ اللہ سے علمی استفادہ کیا  ۔اپنا مسکن حسین خانوالا میں ہی بنا لیا جامع مسجد حسین خانوالا ہٹھاڑ میں مولانا عبداللہ حسینوی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد آٹھ سال امام اور خطیب بھی رہے ساتھ ساتھ کپڑے کا روبار بھی کرتے ہیں ان کے تین بیٹے ہیں ۔
محمد احمد ،حافظ یاسر مکی حفظہ اللہ جن کے حالات آگے آرہے ہیں ۔
محمد رضوان تعلیم یافتہ ہیں گاؤں میں سٹور بنایا ہوا ہے ۔
 حافظ محمد یاسر مکی بن مولانا محمد اسماعیل حلیم بازیدپوری حفظہ اللہ 
پیدائش:۱۹۸۵۔۲۔۱۹ حسین خانوالا ہٹھاڑ
پرائمری گورنمنٹ ہائی سکول حسین خانوالا ہٹھاڑ سے کیا پھر دولے والا کے دیوبند ی مدرسہ سے حفظ شروع کیا اور قصور جامعہ قاسمیہ مسجد مبارک قاری عبدالسبحان صاحب سے مکمل کیا قرائت بھی وہاں مکمل کی ۔پنجاب ماڈل ہائی سکول قصور سے میٹرک کی ۔۲۰۰۱ء میں پنجاب ٹیکسٹ بورڈ والوں نے خطاطی کا مقابلہ کروایا جس میں آپ کی تیسری پوزیشن آئی ۔ایف ایس سی گورنمنٹ ڈگری کالج قصور سے کی اسی دوران پنجاب ماڈل ہائی سکول میں بطور ٹیچر بھی کام کیا اور مسجد منیرہ مشتاق کالونی میں قاری بلال صاحب کے پاس صبح بچوں کو ناظرہ بھی پڑھایا دوسال میں تین کام کرتے رہے۔پھر تین سال آرمی جوائن کی نائب خطیب کی حیثیت سے کوئٹہ کینٹ بلوچستان مسجد بلال میں ،وہاں تین سال سروس کی۔پھر ۲۰۰۸ء میں ان کا داخلہ جامعہ ام القری مکہ مکرمہ میں ہو گیا ۲۰۰۸ء سے لے کر اب تک جامعہ ام القری میں ہی ہیں معہد اللغہ دو سال کا کورس کیا پھر چار سال کا کلیۃ الدعوۃ واصول الدین قسم کتاب السنہ میں بی اے آنرکی ڈگری حاصل کی ایک سال بیچ میں ایم فل کے لیے داخلہ نہیں ہوا فارغ رہے اب دوسال سے ایم فل کر رہے ہیں یہ چار سال کا کورس ہے ۔تعلیم کے ساتھ ساتھ شعبہ جالیات کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں ہر ہفتہ میں تین دروس بھی دیتے ہیں ۔مکہ میں مکہ یونیورسٹی کے علاوہ کئی ایک محدثین کے علمی حلقات میں بھی مسلسل جاتے ہیں ۔
بہت محنتی ،ہونہار اور صالح ہیں ۔اللہ تعالی نے موصوف میں بہت زیادہ خوبیاں ودیعت کی ہوئی ہیں ۔اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں ۔حج یا عمرہ کے لیے جو بھی جاننے والا جاتا ہے اس کی بہت خدمت کرتے ہیں ۔ان کی مہمان نوازی مشہور ہے ۔اللہ تعالی موصوف کو صحت والی ایمان والی لمبی زندگی سے نوازے اور ان سے اپنے دین کا بہت کام لے ۔آمین

سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم لاہور کی مطبوعہ کتب

الابانہ عن اصول الدیانہ لامام ابی الحسن اشعری رحمہ اللہ
 اصول السنہ للامام الحمیدی رحمہ اللہ
مجموعہ مقالات اصول السنہ للامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
رسالہ نجاتیہ لامام فاخر زائر الہ آبادی رحمہ اللہ
عقیدۃ السلف واصحاب الحدیث لامام الصابونی رحمہ اللہ
نصیحتیں میرے اسلاف کی (دو حصے)لابراہیم بن بشیر الحسینوی
تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط لابراہیم بن بشیر الحسینوی
 جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ لابراہیم بن بشیر الحسینوی
نکاح و طلاق کے احکام لاحسان الحق شاہ ہاشمی
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ بحیثیت ایک عظیم محدث لشیخ عبدالرحمن ضیاء

عامہ سے عالمیہ تک مکمل نصاب

محترم جناب فیض الرحمن فیضی صاحب کی نظر میں ابن حنبل اوپن یونیورسٹی

ابن حنبل اوپن #یونیورسٹی
شائقین علم دین کے لیے عظیم خوشخبری
تحریر: فیض الرحمن #فیضی (مصنف: #چھولوآسماں, یونیورسٹی آف دی #پنجاب, لاہور)
چراغ علم #روشن کرو کہ بہت اندھیرا ہے سلسلہ کی عظیم الشان مثال “جناح ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ابن حنبل اوپن یونیورسٹی” جو ضلع #قصور کی تاریخ میں نہ صرف بلکہ #پاکستان کی تاریخ میں پہلا قدم ہے ۔
دنیا بھر کے #شائقین علم دین کیلئے یونیورسٹی لانچ کر دی گئی ہے تاکہ پوری دنیا سے علم دین کے شائقین گھر بیٹھے قرآن و حدیث کا علم حاصل کریں۔پہلے سمسٹر کا داخلہ #31مارچ تک جاری ہے جو گھر بیٹھے #قرآن و حدیث کے علم کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ جلد اس دینی اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیں۔آپ کو گھر بیٹھے نصاب کی کتب مہیا کرنے کے ساتھ ۔آپ کے شہر میں ٹیوٹر بھی مہیا کیا جائے گا ۔نصاب کے متعلق آڈیو ۔#وڈیو لیکچرز پر مشتمل سی ڈیز بھی بھیجی جائیں گی ۔اور واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے #اساتذہ مستقل نصاب کی تیاری بھی کروائیں گے۔حیران کن یہ سسٹم ہے ۔#اس کی پہلے مثال نہیں ملتی ۔
میرا ماننا ہے اس دور جدید میں بھلے آپ جتنی بھی ترقی کر لیں, آسمانوں کی بلندیوں کو چھوآئیں, #ناممکن کو ممکن میں متغیر کر لیں لیکن اگر آپ قرآن و سنت سے نا بلد ہیں تو یہ کامیابی عارضی ہے. اور الحمد اللہ مجھے بہت فخر ہے کہ یہ عظیم کام لانچ ہو چکا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا سے اس دینی #یونیورسٹی کو بڑی پسندیدہ نظروں سے دیکھا جا رہا ہے ۔کئی ممالک سے طلبہ و طالبات داخلہ لے چکے ہیں۔میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں یونیورسٹی کے چانسلر عرب و عجم کے #مشہور محقق و مصنف “الشیخ #الاستاذ محمد ابراھیم بن بشیر الحسینوی صاحب” اور ان مکمل ٹیم کو جنھوں بڑی محنت سے اس یونیورسٹی کو لانچ کیا۔ میں ان سے بہت متاثر ہوں جن کی شب و روز محنت سے یہ#انسٹیٹیوٹ تشنگان علم و عرفاں کی پیاس بھجانے اور خدائے باری تعاُی کی اس دھرتی میں خدا کے دین کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں. یونیورسٹی #وفاق المدارس کے نصاب کے عین #مطابق سات سالہ عالم کورس, عامہ, خاصہ, عالیہ اور عالمیہ مساوی ایم. اے تعلیم اور کئی ایک سال پر مشتمل #شارٹ کورسسز جن میں داخلہ جاری ہے مثلا
دورہ تفسیر
دورہ صحیح #بخاری
دورہ بلوغ المرام
دورہ عربی گرامر
دورہ اصول حدیث
دورہ جرح وتعدیل
دورہ تجوید
دورہ #اصول الفقہ
شامل ہیں. میری دلی دعا ہے کہ مالک ارض و سماء اس ادارے کے تمام سربراہان کی #بھرپور مخلصانہ محنت کو اپنی بارگاہ عالیہ میں شرف قبولیت عطا فرماے, انہیں مزید استقامت عطا فرماے اور ان سے بہت سارا کام لے. آمین یا رب آ لعالمین
ہیڈ آفس: جامعہ ابن #حنبل اوپن یونیورسٹی, سوہڈل آباد, قصور
Www.ihitrust.com
03024056187
03064487799
فیس بک پیج
https://web.facebook.com/Ibn-e-Hanbal-Open-University-IHOU…/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں اس عظیم #یونیورسٹی کے ساتھ سعادت سمجھ کر حصہ لینا ہے. اور اس میسج کو عام کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ مستفید ہو سکیں.

جامعہ امام احمد بن حنبل قصور میں مسافر طلبہ کے لیے ہاسٹل کی ارجنٹ ضرورت ۔اہل خیر کے لیے سنہری موقع

جامعہ امام احمد بن حنبل ،سوہڈل آباد ، بائی پاس ،قصور 

میں زیر تعلیم مسافر طلبہ کی کفالت اپنے ذمہ لیں 
فی طالب علم ماہانہ کفالت 5000
طلبہ کو تمام سہولیات فری مہیا کی جاتی ہیں 
جس میں طعام ،کتب ،علاج ، ہاسٹل اور تعلیم 
اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرنا جامعہ کے ذمہ ہے ْ
زکوۃ ، صدقات اور عطیات کی مد میں جامعہ کے ساتھ تعاون فرمائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارجنٹ ضرورت

زیرتعلیم مسافر طلبہ کے لیے ہاسٹل کی ارجنٹ ضرورت ہے ۔اصحاب خیر جامعہ میں طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کروا کر اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں ۔

ظلمت و کدہ کے اندھیروں میں ذوق تحقیق کی آبیاری اور منہج محدثین  کی ترویج ہمارا نصب العین ہے
جامعہ میں درج ذیل شعبہ جات جاری ہیں 
تحفیظ القرآن ،تجوید القرآن ،درس نظامی ،عصری تعلیم ،دارالافتاٗ ،ابن حنبل اوپن یونیورسٹی ،تصنیف  و تحقیق ،نشرواشاعت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِ‌ضُ اللَّهَ قَرْ‌ضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَ‌ةً ۚ وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْسُطُ وَإِلَيْهِ تُرْ‌جَعُونَ‘
“ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دے پس اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے “
الداعی الی الخیر : محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی مدیر الجامعہ 03024056187