Thursday, 8 August 2019

پروفیسر سینیٹر علامہ ساجد میر ،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے ہماری لائبریری کا افتتاح کیا

پچیس فروری ۲۰۱۸ کو محترم جناب علامہ ساجد میر حفظہ اللہ علماٗ کرام کی معیت میں جامعہ امام احمد بن حنبل بائی پاس قصور ،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں تشریف لائے اور مکتبہ ہا افتتاح کیا ۔
ہم امیر محترم کو جامعہ تشریف لانے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے
اہلا و سہلا و مرحبا
کہتے ہیں ۔
آپ بھی ہمار مکتبہ وذٹ کریں ۔
یہ وہ مبارک مکتبہ ہے جہاں ضلع قصور کے علمائے کرام ،پروفیسرز ،وکلاٗ اور ریسرچ کرنے والے احباب مستفید ہورہے ہیں ۔
ققین کتب لکھ رہے ہیں
اور موسسۃ لخدمۃ صحیح البخاری
دار ابن بشیر للنشر والتوزیع
صدائے قلم کی دینی پیج
اور سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ
کی کتب بھی یہاں سے تیار کی جاتی ہیں والحمدللہ علی ذلک ْ
دارلافتائ بھی یہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالی اس مکتبہ کو دنیا کا سب سے بڑا مکتبہ بنائے آمین
اور معاونین کاتعاون قبول فرمائے ۔آمین
             
تجارت کورس کا تعارف

ہر انسان کو روزانہ کئی بار تجارت سے واسطہ پڑھتا ہے لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ اکثر مسلمانوں کو اسلامی تجارت کے اصولوں کا علم ہی نہیں ، بس جس طرح معاشرے میں تجارت ہورہی ہے وہ بھی ان کی تقلید میں تجارت کرتا رہتا ہے زندگی کا بیشتر حصہ  حرام اور ناجائز قسم کی تجارت کرتا رہاہے بیس تیس سال بعد جب اسے علم ہوتا ہے کہ یہ تو کام ہی ناجائز تھا تب  پریشان ہوتاہے ۔ اس لیے ہم نے امت مسلمہ کی خیر خواہی کے لیے تجارت کورس ترتیب دیا ہے اس سے استفادہ کا طریقہ درج ذیل ہے ۔
۱: ہم نے صحیح البخاری اور بلوغ المرام کی کتاب البیوع کا سلیس اردو ترجمہ اور شرح ریکارڈنگ میں پیش کردی ہے ان تمام لیکچروں کو سنا جائے ۔
۲: تجارت کی مختلف قدیم اور جدید صورتوں کے متعلق کئی ایک اہل علم کے علمی و تحقیقی لیکچر بھی جمع کردیے ہیں ۔
۳: تجارت پر اہم کتب جو پی ڈی ایف میں  مہیا کرنے کی کوشش کی ہے تا کہ ان کا مطالعہ کیا جاسکے ۔
۴: تجارت کے کورس کی مدت ۵ ماہ مقرر کی گئی ہے، کورس کے دوران کسی بھی قسم کا اشکال ہو تو ہم سے 03024056187پر واٹس اپ یا کال کے ذریعےحل کروایا جاسکتا ہے۔
۔خود بھی فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوست احباب کو بھی اڈمیشن کی دعوت دیں 
الداعی الی الخیر : 
انتظامیہ ابن حنبل اوپن یونیورسٹی

صحیح بخاری کا مکمل صحیح نام کیا ہے ؟

صحیح بخاری کامکمل صحیح نام کیا ہے ؟ ابوسفیان
جواب:
اس کا مشہور نام جو حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے اور وہاں سے ہی بے شمار عربی اور اردو کتب میں نقل کیا گیا ہے وہ ہے :الجامع الصحیح المسند المختصر من امور رسول اللہ ﷺ وسننہ وایامہ ۔(ھدی الساری:ص۶)یہی نام طاہر الجزائری (توجیہ النظر ص۲۲۰)علامہ جمال الدین قاسمی (حیاۃ البخاری ص۱۲)وغیرہ نے بھی نقل کیا ہے جو کہ درست نہیں ۔
بلکہ اس کے برعکس حافظ نووی نے اس کا نام اس طرح لکھا ہے اور دلائل کی روشنی میں یہی صحیح ہے :الجامع المسند الصحیح المختصر من امور رسول اللہ ﷺ وسننہ وایامہ (تھذیب الاسماء واللغات للنووی:ج۱ص۷۳)یہی نام ابن رشید السبتیی الاندلسی (افادۃ النصیح فی التعریف بسند الجامع الصحیح ص۱۶)اور علامہ عینی (عمدۃ القاری:ج۱ص۵)نے لکھا ہے۔
ان کے علاوہ کئی ایک اہل علم نے اسی نام کو ثابت کیا ہے مثلا
برھان الدین الابناسی (الشذ الفیاح ص:۹۴)
سراج الدین انصاری(المقنع ص:۷۴)
محمد بن خیر الاموی (روایات و نسخ الجامع ص:۱۵ از:دکتور محمد بن عبدالکریم بن عبیداستاد ام القری مکہ مکرمہ)
دکتور حاتم شریف العونی (مصادر السنۃ ص:۷)
دکتور حمزہ ملیباری (عبقریۃ الامام مسلم ص:۶)
دکتور نورالدین عتر نے بھی اسی نام کو صحیح ثابت کیا ہے ۔(الامام الترمذی والموازنۃ بین جامعہ و بین الصحیحین لنور الدین عترص۴۱،منھج النقد فی علوم الحدیث ص:۲۵۳)اور یہی تحقیق ابوغدہ حنفی صاحب نے پیش کی ہے بلکہ انھوں نے تو قدیم دو قلمی نسخوں سے بھی یہی نام ثابت کیا ہے ۔دیکھئے(تحقیق اسمی الصحیحین واسم جامع الترمذ ی لابی غدہ)

Monday, 1 July 2019

دورہ صحیح البخاری بمقام جامعہ امام احمد بن حنبل بائی پاس قصور

الحمدللہ جامعہ امام احمد بن حنبل بائی پاس قصور میں
صحيح البخاري اور تخصص علوم حديث
 كي كلاس شروع ہو چکی ہیں. کلاسز اون لائن بھی لائیو چلائی جاتی ہیں. آپ درج ذیل طریقوں سے دورہ جات سے گھر بیٹھے مستفید ہو سکتے ہیں. 
کلاس کا وقت
پاکستانی وقت. 7.00 تا 10:30
بروقت جامعہ میں تشریف لائیں نیز مستورات کے لیے پردے کا اہتمام ہے.
گھر بیٹھے مستفید ہونے کے لیے
1.زوم  Ibn Hanbal studios
2.مکمل دورہ یوٹیوب پر بھی اپلوڈ کیاجا رہا ہے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں
3. یا فیس بک سے لائیو سنیں
4. یا ہمارے وٹس ایپ گروپس میں شرکت کریں
0092 3024056187 
سبق کے متعلق سوالات کرنے کی عام اجازت ہے.

Sunday, 5 May 2019

مرکز تحقیقات التراث الاسلامی قصور پاکستان: دراسۃ الاسانید کورس

مرکز تحقیقات التراث الاسلامی قصور پاکستان: دراسۃ الاسانید کورس: یہ کورس مرکز البیت العتیق لاہور میں رمضان المبارک 2019میں منعقد کیا گیا ہے ۔ اس کورس کے تمام لیکچر وڈیو ریکارڈکیے جاتے ہیں نیز  فیس بک ...

دراسۃ الاسانید کورس

یہ کورس مرکز البیت العتیق لاہور میں رمضان المبارک 2019میں منعقد کیا گیا ہے ۔

اس کورس کے تمام لیکچر وڈیو ریکارڈکیے جاتے ہیں نیز فیس بک پر لائیو بھی نشر کیے جاتے ہیں ۔اپ بھی ان سے مستفید 
ہوسکتے ہیں
مکمل دورہ کے لیکچر یہاں بھی مہیا کیے جارہے ہیں تاکہ استفادہ میں آسانی رہے ۔